مند میں پاکستانی فوج کے قافلے پر بم دھماکہ، شدید فائرنگ اور جانی نقصان کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں مہیر اور ریدگ کے درمیان ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس کے فوراً بعد شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد مند سورو مین کیمپ سے پاکستانی فوج کی گاڑیوں کا ایک قافلہ واقعے کی جگہ کی طرف روانہ ہوتے دیکھا گیا۔

ابتدائی اطلاعات سے معلوم ہوتا ہے کہ دھماکے کا بنیادی ہدف یہی عسکری قافلہ تھا، اور حملے کے نتیجے میں جانی نقصان کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

تاہم، واقعے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کے حوالے سے متعلقہ حکام یا سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article