پاکستانی فوج کا بلوچستان میں 3 مسلح افراد کو مارنے اور 12 کی گرفتاری کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستانی فوج نے بلوچستان میں 3 مسلح افراد کو مارنے جبکہ 12 مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کو سکیورٹی حکام کی جانب سے دی گئی اطلاعات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے کمبیلہ اور عاصم آباد میں آپریشن کرتے ہوئے 3 مسلح افراد کو ہلاک کردیاگیا ہے۔

سکیورٹی حکام ذرائع کے دعوے کے مطابق کمبیلہ اور عاصم آباد میں سرچ اینڈ سینی ٹائزیشن آپریشنز کرکے68 مربع کلو میٹر علاقہ کلیئر کرالیاگیا ہے، کارروائی کے دوران 3 مسلح افراد ہلاک ہوئے جن میں سے 2 کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

اپنے دعوے میں سکیورٹی حکام ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں 4 مسلح افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں شوکت ماما بھی شامل ہے۔

دعوے میں مزید کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 12 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا، آپریشن کے دوران مسلح افراد کی پناہ گاہیں ختم کردی گئیں۔

ماضی کی طرح اس بار بھی پاکستانی فوج نے ہلاک اور گرفتار افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی، اور نہ ہی بلوچستان کے کسی ہسپتال میں مذکورہ ہلاک شدگان کی لاشیں منتقل کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

اس صورتحال کے پیشِ نظر یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاک افراد پہلے سے جبری لاپتہ کیے گئے شہری ہو سکتے ہیں۔ جنہیں دوران حراست قتل یا جعلی مقابلے میں ہلاک کیا گیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article