نوشکی و بلیدہ میں پاکستانی فو ج پر حملے،جانی نقصانات کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے نوشکی اور بلیدہ میں گذشتہ روزپاکستانی فو ج پر دو مختلف حملوں میں جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

نوشکی سے اطلاعات ہیں کہ سلطان چڑائی میں پاکستانی فوج کے ایک کیمپ پر ڈرون حملے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں، تاہم اس حوالے سے حکام کا باضابطہ موقف تاحال سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں واقع زومدان کے مقام پر قائم ایک کیمپ کو نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت متعدد دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ اطلاعات ہیں کہ حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے۔

تاہم ان اطلاعات کی سرکاری سطح پر تصدیق سامنے نہیں آ سکی۔ ناہی کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article