قلات میں کرفیو نافذ ،عملدرآمد7سے 26 اگست تک ہونے کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلات میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ،عملدرآمد7سے 26اگست تک ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

قلات کے ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی کے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ قلات عوام الناس کو مطلع کرتی ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی "آج دن 3 بجے سے بازار بند کرنے” کی خبر درست نہیں اور اس کی باقاعدہ تردید کی جاتی ہے تاہم، امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ضلع قلات میں 7، 8، 9، 11، 12، 13، 14، 15، 20، 21، 25 اور 26 اگست کو رات 10:00 بجے سے صبح 7:00 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔

مزید برآں، ٹریفک اہلکار کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو پیغام کو بھی رات 10:00 بجے سے صبح 7:00 بجے تک نافذ کرفیو کے تناظر میں تصور کیا جائے۔

عوام الناس کے لیے ضروری ہدایات، مقررہ تاریخوں میں رات 10:00 بجے سے صبح 7:00 بجے تک غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں۔اپنی اور اپنے اہل خانہ کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ کسی بھی نقصان کی ذمہ داری متعلقہ افراد پر عائد ہوگی۔

یاد رہے کہ نوشکی اور مستونگ میں بھی کئی دنوں سے کرفیو نافذ ہے اور وہاں عوام کی زندگی اجیرن بنادی گئی ہے ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article