بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ کی قیادت میں پارٹی کے مرکزی اور ضلعی رہنماؤں نے کوئٹہ سے ریلی کی شکل میں گرینڈ اپوزیشن الائنس کی جانب سے منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے لیے روانگی اختیار کی۔
احتجاجی مظاہرہ عمران خان، ماہ رنگ بلوچ، علی وزیر، جمعہ خان کے اہل خانہ اور دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی کے مطالبے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی اور جمہوری و انسانی حقوق کے تحفظ کے حق میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
ریلی میں بی این پی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہے، جبکہ شرکاء مختلف نعرے لگاتے ہوئے احتجاجی مقام کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔