نوشکی اور دالبندین میں پاکستانی فو ج پر حملے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

نوشکی اور دالبندین میں پاکستانی فوج پر حملوں کے واقعات پیش آئیں۔

بلوچستان کے ضلع نوشکی سے اطلاعات کے مطابق گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے سلطان چڑائی کے قریب پاکستانی فوج کو اس وقت حملے کا نشانہ بنایا جب وہاں سے فورسز کا قافلہ گزر رہا تھا۔

مسلح افراد نے بھاری و خودکار ہتھیاروں سے قافلے کو نشانہ بنایا جہاں فوج کو بڑے پیمانے پر جانی نقصانات کی اطلاعات ملی ہیں۔

ادھر دالبندین میں مسلح افراد نے کوئٹہ تفتان تجارتی روٹ پر فوج اور تجارتی گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کیا جہاں چالیس منٹ سے زائد علاقے میں شدید فائرنگ و دھماکوں کا سلسلہ جاری رہا۔

اسی طرح مسلح افراد نے دالبندین، بارتاگزی کے مقام پر فو ج کو حملے کا نشانہ بنایا، دونوں حملوں میں فو ج اور و تجارتی گاڑیوں کو نقصانات کا سامنا رہا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article