بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں ممکنہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر شہر کو سیل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے ریڈ زون کو تینوں اطراف سے مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق زرغون روڈ، انسکمب روڈ اور جعفر خان جمالی روڈ کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جبکہ ریڈ زون جانے والی سڑکوں پر پاکستان ی فوج اور دیگر فورسز کی نفری بھی بڑھا دی گئی ہے۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگست کے مہینے میں بلوچ آزادی پسندوں کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر یہ اقدام پہلے سے اٹھایا گیا ہے ۔
واضع رہے کہ اگست کے مہینے ماضی میں بلوچ آزادی پسندمسلح تنظیموں کی مہلک کارروائیوں کا ریکارڈ موجود ہے ۔اسی خدشے کے پیش نظر بلوچستان کے بیشتر شہروں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ نوشکی اور قلات میں کرفیو جیسی صورتحال ہے اور سڑکوں پر خندقیں بھی کھودی گئی ہیں، جس کے باعث عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔