ضلع کیچ: بلیدہ میں گھر پر مسلح حملہ، ایک نوجوان ہلاک، 2 خواتین زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ کے علاقے ریکو میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک جبکہ 2 خواتین زخمی ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد گاڑی پر سوار ہو کر عبداللہ نامی شخص کے گھر پہنچے اور مبینہ طور پر ان کے بیٹے کو اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔ اہل خانہ کی مزاحمت پر حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں نظام ولد عبداللہ موقع پر ہلاک ہو گیا جب کہ زینب زوجہ عبداللہ اور عائشہ بنت عبداللہ زخمی ہو گئیں۔

زخمی خواتین کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہو گئے جبکہ واقعے کی وجوہات اور ملزمان کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article