آواران: پیراندر میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے پیراندر میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، مقتول نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و ایم پی اے خیر جان بلوچ کا رشتہ دار بتایا جاتا ہے۔

ضلع آواران کے علاقہ پیراندر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور ان کے بھائی اور والد کو زخمی کردیا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص ٹھیکیدار غفور رند کا بیٹا محدود رند بتایا جا رہا ہے جب کہ زخمی ہونے والا ان کا بھائی عابد حسین ہے،غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں غفور رند بھی زخمی ہوئے ہیں۔

بعض مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کا تعلق نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و ایم پی اے خیر جان بلوچ کے خاندان سے بھی بتایا جا رہا ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مسلح افراد ٹھیکیدار غفور رند کے گھر پر ان کے بیٹے کو اغوا کرنے کے لیے آئے تھے تاہم مزاحمت کے سبب ان کے اغوا کی کوشش ناکام ہوئی۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں ایک حملہ آور موقع پر مارا گیا جب کہ ان کے دیگر ساتھیوں فرار ہوگئے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article