بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے ایک اور نعش برآمد ہوئی ہے جس کے بعد نعشوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے ۔ایک دن میں 3 افراد کی لاشین برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق ناصرآباد کے علاقے میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کے جیب میں موجود کووڈ 19 کے کارڈ سے ان کی شناخت بدل خان کے نام سے ہوئی جب کہ کارڈ پر درج شناختی کارڈ نمبر آواران جھاؤ کے ہیں۔
واضع رہے کہ ضلع کیچ میں آج ہی دشت میرانی ڈیم کینال اور کوھک سے دو لاشیں پہلے ہی ملی ہیں جب کہ کل بھی ایک شخص کی لاش ملی تھی جس کا تعلق میر آباد سے تھا۔
دوسری لاش دشت سے برآمد ہوئی ہے ۔
پولیس کے مطابق دشت کوھک کے قریب ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد کی گئی ہے جسے شناخت اور ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
اس سے قبل ضلع کیچ کے علاقے دشت میں میرانی ڈیم کینال (DR2-3R) سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی تھی۔
پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق بعد ازاں متوفی کی شناخت سلمان ولد لیاقت سکنہ کھڈان کے نام سے کر لی گئی۔
لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ موت کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔