کوئٹہ میں پاکستانی فوج کے دو کیمپوں پر کنٹرول، 14 اہلکار ہلاک، اسلحات ضبط کئے،بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی( بی ایل اے ) کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں پاکستانی فوج کے دو کیمپوں پر حملہ وکنٹرول، 14 اہلکار وں کی ہلاکت سمیت اسلحا ت و دیگر سامان ضبط کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے ایک مربوط اور منظم حکمتِ عملی کے تحت کوئٹہ کے نواحی علاقے میں قابض پاکستانی فوج کی دو اہم اور مرکزی کیمپوں پر متوازی حملے کرتے ہوئے چودہ اہلکاروں کو موقع پر ہی ہلاک کردیا اور دونوں کیمپوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کامیاب پیش قدمی کے بعد بی ایل اے کے سرمچاروں نے دشمن کے دونوں کیمپوں کو اپنے مکمل محاصرے میں لے کر وہاں قائم تمام تر اسلحہ خانوں کو اپنی تحویل میں لے لیا، اور وہاں موجود بھاری مقدار میں جدید عسکری اسلحہ، گولہ بارود، مواصلاتی آلات اور دیگر اہم عسکری سامان ضبط کرکے اپنے محفوظ مقام کی جانب منتقل کردیا۔

بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ روز شام چھ بجے کے قریب بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کوئٹہ شہر سے متصل دو اہم اور مقامات ‘ولی تنگی’ اور ‘سپین کاریز’ میں قائم قابض پاکستانی فوج کی اہم پوسٹوں پر بیک وقت اور شدید حملوں کا آغاز کیا۔ اس معرکے کے دوران بی ایل اے کے خصوصی دستے ‘فتح اسکواڈ’ نے پیش قدمی کرتے ہوئے قابض فوج کی پوزیشنز پر ضربیں لگا کر انہیں پسپائی پر مجبور کردیا اور دیگر عسکری دستوں کو حتمی پیش قدمی کے لیئے آپریشنل اور فیلڈ معاونت فراہم کی۔ سرمچاروں نے ولی تنگی کے محاذ پر دشمن کا گھیراؤ کر کے قابض فوج کے نو اہلکاروں کو ہلاک کردیا اور پوسٹ پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا، جبکہ دریں اثناء سپین کاریز کے مقام پر دوسرے دستے نے پیش قدمی کرتے ہوئے قابض فوج کے پانچ اہلکاروں کو ہلاک کر کے دشمن کی تمام تر دفاعی لکیروں کو توڑا اور اس پوسٹ پر بھی اپنا کنٹرول قائم کر لیا۔

ترجمان کے مطابق اس معرکے میں بی ایل اے کے ہراول دستے ‘فتح اسکواڈ’ نے انتہائی اعلیٰ مہارت، نظم اور بے مثال جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے قابض فوج کو کاری ضربیں لگائیں اور اس پیچیدہ آپریشن کو کامیابی کے ساتھ اپنے منطقی انجام تک پہنچایا۔ اس آپریشن کے دوران بلوچ لبریشن آرمی کے دو جانباز سرمچار، سنگت میر عالم کیازئی عرف سلمان اور سنگت نور احمد سمالانی عرف نوتک، مردانہ وار دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرگئے۔ بی ایل اے اپنے ان عظیم شہداء کو ان کی لاثانی قربانی، غیر متزلزل قومی جذبے اور انقلابی وابستگی پر سرخ سلام پیش کرتی ہے، اور یہ عزم ظاہر کرتی ہے کہ شہداء کا مشن منزلِ مقصود تک جاری رکھا جائے گا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article