ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین پر فائرنگ، اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین پر مسلح افراد کے فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 2 اہلکارہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈی آئی خان میں پولیس وین پر فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 2 اہلکارہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق یہ واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں شاہ عالم موڑ پر پیش آیا جہاں پولیس وین پر فائرنگ کی گئی۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ فائرنگ میں اے ایس آئی سمیت 2 اہلکارہلاک ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام نے دعویٰ کیا کہ پولیس نفری عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کے لیے جا رہی تھی کہ مسلح افراد نے حملہ کردیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article