بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں قومی شاہراہ پر گاڑی حادثہ اور ژوب میں برساتی پانی میں ڈوبنے سے 2بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پنجگور سے ایک شخص کی لاش برآمدہوئی ہے۔
~ ضلع لسبیلہ میں قومی شاہراہ پر گاڑی کو حادثے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال بیلہ منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے، لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کی جائیں گی۔
دوسری جانب ژوب کے کاکڑ خراسان کے علاقے میں دو بچے ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دونوں بچے تعمیراتی کمپنی کے کھودے گئے گڑھے کی برساتی پانی میں نہا رہے تھے ۔
دونوں بچوں نصرت اللہ اور نصراللہ کی عمریں بالترتیب گیارہ اور بارہ سال ہیں۔
لاشوں کو گڑھے سے نکال کر ورثاءکے حوالےکر دئیے گئے۔
دریں اثنا پنجگور کے علاقے سراوان اور گرمکان کے درمیان نیواں ندی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔پولیس نے لاش شناخت کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا ۔
پولیس کے مطابق لاش کی شناخت سلمان ولد عبدالغنی سکنہ خدابادان کے نام سے ہوئی ہے ۔