کوئٹہ : پاکستانی فوج پر مسلح افراد کا بڑا حملہ، 13 اہلکار ہلاک، پوسٹیں نذرِ آتش

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے قریبی علاقوں ولی تنگی (زرغون غر) اور اسپین کاریز میں گذشتہ روز شام کے وقت ایک شدید نوعیت کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے پاکستانی فوج کی دو پوسٹوں پر بیک وقت حملہ کیا۔

حکام نے اس بڑے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اب تک 4 ہلاک اہلکاروں کی شناخت ظاہر کی ہے، جن میں نائب صوبیدار اول خان، نائک نور بخش، سپاہی سمیع اللہ اور سپاہی رفیق شامل ہیں، جبکہ تین اہلکار لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اس کارروائی میں مجموعی طور پر 13 سے زائد فورسز اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حملے کے دوران علاقے میں دیر تک شدید فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ جاری رہا۔

مسلح افراد نے دونوں پوسٹوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے بعد وہاں موجود تمام جنگی ساز و سامان اور اسلحہ و گولہ بارود کو اپنی تحویل میں لے لیا اور بعد ازاں پوسٹوں کو نذرِ آتش کر دیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article