نوشکی میں کرفیو میں مزید 4 روز کی توسیع کردی گئی، دفعہ 144 بھی نافذ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

حکومت بلوچستان نے ضلع نوشکی میں جاری کرفیو کی مدت میں مزید چار روز کی توسیع کردی ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع نوشکی میں کرفیو روزانہ شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا، جبکہ اس دوران تمام قسم کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع نوشکی میں مذکورہ مدت کے دوران ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 بھی نافذ رہے گی، جس کے تحت عوامی اجتماعات، جلوسوں اور چار سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد ہوگی۔

کرفیو سے ریسکیو 1122، ایمبولینس، فائر بریگیڈ، قانون نافذ کرنے والے اداروں، سیکورٹی فورسز، طبی عملے، اسپتالوں، بجلی، گیس اور پانی کی ضروری خدمات کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

اس کے علاوہ مجاز اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ کرفیو پاس رکھنے والے افراد بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

حکام کو کرفیو کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

نوشکی سے اطلاعات ہیں کہ  کرفیو کے باعث معمولات زندگی شدیدزندگی متاثر ہے ، ٹرانسپورٹ مکمل بند ہے ، لوگ گھروں میں محصورہیں، اشیائے خوردونوش کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ۔ جبکہ گذشتہ روزیہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھی کی فوج نے کئی گھروں میں چھاپے مارے اور متعدد افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جن کے بارے میں اب کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article