جھل مگسی و نوتال میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کے علاقے نوتال تھانے کی حدود صوفی واہ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیاہے ۔

واقعہ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ نوتال کی حدودصوفی واہ کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے رحمت اللہ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، جہاں شواہد اکٹھے کیے گئے اور لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تاہم واقعے کے مختلف پہلوئوں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں ضلع جھل مگسی کے علاقے نیو گوٹ میں ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی ابتدائی تحقیقات جاری ہیں تاہم قتل کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔

پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ضلع جھل مگسی کے علاقے نیو گوٹ میں پیش آیا جہاں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت فرمان علی مگسی کے نام سے کی گئی ہے جو جھل مگسی کا رہائشی تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جہاں سے شواہد اکٹھے کیے گئے اور مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم واقعے کے تمام پہلوئوں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article