بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے نواحی علاقے ناصر آباد سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہونے کی اطلاع سامنے آئی ہے، جس کے بعد پولیس نے لاشوں کو قانونی کارروائی اور ضروری مراحل کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاشوں کی شناخت اور واقعے کی نوعیت سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
مقامی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ برآمد ہونے والی لاشیں گزشتہ دنوں کلاتک کے علاقے سے اغواء کیے گئے افراد کی ہیں، تاہم اس حوالے سے سرکاری سطح پر تاحال کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔