پنجگور میں پاکستانی فوج پر حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور سے نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے پاکستانی فوج کو نشانہ بنانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق، بلوچستان ایران سرحدی علاقے چیدگی میں نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے پاکستانی فوج کی ایک چیک پوسٹ اور گاڑی پر حملہ کر دیا۔

حملے کے فوراً بعد پورے علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں فوج کے اہلکاروں میں جانی نقصان ہوا ہے۔ تاہم، حکام یا انتظامیہ کی جانب سے اب تک اس واقعے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی مسلح تنظیم نے اب تک اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article