تربت کے علاقے گیبن سے نوجوان کی لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے نواحی علاقے گیبن سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے شناخت اور ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق بعد ازاں مقتول کی شناخت خلیل احمد ولد کمالان سکنہ گیبن کے نام سے کر لی گئی۔

پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے، ہسپتال کے مطابق مقتول کے جسم پر گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article