یونائٹیڈ بلوچ آرمی( یو بی اے) کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کچھی میں پاکستانی فورسز کی گاڑی پر بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کے مطابق یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے سرمچاروں نے آج صبح تقریباً 8:30 بجے کے قریب ضلع کچھی کے مرکزی شہر ڈھاڈر اور سنی کے درمیانی علاقے چیغڑدی میں قابض پاکستانی آرمی کے سات گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں موجود ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے مرکزی چیک پوسٹ کی طرف جا رہے تھے ۔
دھماکے کے نتیجے میں 8 اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ 2 اہلکار شدید زخمی ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد قافلے میں شامل فورسز کے ساتھ مختصر جھڑپوں کے بعد ہمارے سرمچار چھاپہ مار جنگ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔جس کی ذمہ داری ہماری تنظیم یو بی اے قبول کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اس طرح کے حملے آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رئینگے۔