بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے درمکول میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے 3 کارندے ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بدھ کے روز تربت کے علاقے درمکول پیدارک میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس نے ہلاک ہونے والوں کی شناخت شاہ بیگ ولد سردار عزیز، امان اللہ ولد شیر محمد، اور الطاف حسین ولد مراد کے ناموں سے کی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تینوں متاثرہ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔
مقامی ذرائع کے مطابق، شاہ بیگ سردار عزیز کے بیٹے تھے، سردار عزیز کو حکومتی سرپرستی میں کام کرنے والے ایک مسلح گروپ "ڈیتھ اسکواڈ” کی سربراہی کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔
حملے کے پیچھے کارفرما محرکات فوری طور پر واضح نہیں ہو سکے۔
واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔