مستونگ کے علاقوں دشت ڈگاری اور کھڈ کوچہ میں فوجی جارحیت جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مستونگ کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے نام پر پاکستانی فوج کی جارحیت جاری ہے، آج صبح مستونگ ایف سی کیمپ سے فورسز کی بڑی تعداد کھڈ کوچہ کی طرف روانہ ہوئی جو ممکنہ طور پر کھڈکوچہ میں آپریشن کرنے جا رہے تھے ۔

مستونگ سے ذرائع کے مطابق کھڈکوچہ میں کئی دنوں سے کرفیو اور گھر گھر تلاشی جاری ہے تاہم نقصانات گرفتاریوں کی تفصیلات معلوم نہیں ہو رہے کہ علاقے میں موبائل سروسز بند ہیں۔

اس کے علاوہ دشت ڈگاری کے علاقے میں گزشتہ شام سے پاکستانی فوج کی بڑی تعداد پیش قدمی کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق فوجی جارحیت میں بکتر بند گاڑیاں اور دیگر بھاری نفری بھی شامل ہے، جبکہ فورسز نے علاقے کے مختلف مقامات پر نقل و حرکت تیز کر دی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق آج صبح دشت ڈگاری اور گردونواح میں پاکستانی فوج اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

گزشتہ روز مستونگ ہی کے علاقے کھڈکوچہ میں ایک پروبکس کار پر فائرنگ ہوئی تھی جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article