نوشکی: پاکستانی فوج پر حملہ و جھڑپیں، بازار بند ،صورتحال کشیدہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے نوشکی کے علاقے غریب آباد میں پاکستانی فوج پر ایک مسلح حملے کے بعد شدید فائرنگ اور جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق، بادل کاریز، کلی فقیران اور قریبی علاقوں سے بھی فائرنگ کی اطلاعات ملی ہیں۔

اس واقعے کے بعد نوشکی بازار کو بند کر دیا گیا، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی کی صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔

حکام کی جانب سے اس حملے یا کسی بھی ممکنہ جانی نقصان کے حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article