گنداواہ میں فائرنگ سے خاتون ہلاک ، 2 افراد زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے گنداواہ کے علاقے اللہ آباد کالونی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں خاتون ہلاک جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ہلاک خاتون کی لاش سمیت زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال گنداواہ منتقل کیا، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمیوں کی تشویشناک حالت کے پیشِ نظر انہیں مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ریفر کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی کے باعث پیش آیا۔

پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

کہا جارہا ہے زخمیوں میں جاوید جویو نامی شخص کی حالت نازک ہے ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article