بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی میں سمندر میں نہانے کے دوران ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 5 بچے ڈوب گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ بچوں کا تعلق حب کے علاقے رند مارکیٹ میں رہائش پذیر ایک ہی خاندان سے ہے۔
واقعے کے فوراً بعد مقامی رضاکاروں اور لائف گارڈز نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے چار بچوں کو بحفاظت سمندر سے نکال لیا جب کہ ایک بچے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
پولیس کے مطابق لاپتہ بچے کی تلاش میں مقامی رضاکار، لائف گارڈز اور متعلقہ اداروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جب کہ واقعہ کی مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔