پنجگور: سی پیک روڈ پر تیل بردار گاڑی کو حادثہ، خاتون اور بچہ ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں آج سی پیک روڈ پر کسٹم کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایرانی تیل بردار زمباد گاڑی کے ٹائر پھٹنے سے گاڑی الٹ گئی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک خاتون اور ایک بچہ آگ کی لپیٹ میں آ کر جان کی بازی ہار گئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور مدثر ولد محمد حسن، ساکن خاران، حادثے کے وقت گاڑی سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچانے میں کامیاب رہا پر ایم ایس ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ کے مطابق وہ آگ کی وجہ سے زخمی ہے انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے زخمیوں اور ہلاک افراد کی لاشوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کیا۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article