بلوچستان کے مستونگ کے علاقے دشت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی۔
ذرائع کے دعوے کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ کا نشانہ بننے والاشخص اور خاتون در اصل اپنے بچوں کے ہمراہ ایک پرائیویٹ گاڑی میں کراچی سے کوئٹہ جارہا تھا کہ مذکورہ خاندان مبینہ طور پر گوگل میپ کی غلط رہنمائی کے باعث دشت کے علاقے کھنڈ پہنچ گیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں خاندان کا سربراہ موقع پر ہلاک ہوگیا، جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوئیں۔ گاڑی میں موجود دو بچے محفوظ رہے۔
واقعے کے بعد زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس وقعےکے بارے میں تاحال سرکاری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔