رکھنی میں خاتون کو غیرت کے نام پر چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے رکھنی کے علاقے زادین میں ایک خاتون کوغیرت کے نام پر چھریوں کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیاگیا۔

ذرائع کے مطابق مسوری قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد نے مبینہ طور پر سیاہ کاری کے الزام میں ایک خاتون کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق خاتون کو ڈیرہ بگٹی کے حلقے میں دفن کر دیا گیا، جبکہ واقعے پر پولیس کارروائی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور مقتولہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article