بلوچستان لبریشن فرنٹ کی ماہانہ کارروائیوں کا تجزیاتی ڈیٹا

ایڈمن
ایڈمن
10 Min Read

تحریر: ظہیر بلوچ

ماہِ اپریل 2026 میں بلوچستان لبریشن فرنٹ نے بلوچستان کے سترہ علاقوں میں کل 30 کارروائیاں سر انجام دی ہیں جن میں دشمن کے 39 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کو قبول کیا گیا ہے، جو تنظیم کی بہترین و مؤثر عسکری حکمت عملی کا ثبوت ہے۔

اگر ان حملوں کا سائنسی بنیادوں پر تجزیہ کیا جائے تو یہ تیس حملے صرف اعداد و شمار کا کھیل نہیں بلکہ اس کے پیچھے تنظیمی رہنماؤں کا عسکری و سیاسی شعور، درست جنگی حکمت عملی اور حربوں کا استعمال کارفرما ہے۔

سائنسی تجزیہ:

تیس دن، تیس حملے، 39 دشمن فوجی اہلکار ہلاک اور سات سرمچار شہید۔ اگر ان واقعات کو دیکھا جائے تو ہر روز ایک حملہ اور ہر حملے میں 1.33 کے تناسب سے دشمن فوج کی ہلاکتیں اور سات سرمچاروں کی شہادت کا مطلب ہے کہ ہر فوجی ہلاکت پر سرمچاروں کی شہادت کا تناسب 0.18 رہا ہے اور دشمن کا نقصان ہر سرمچار کی شہادت پر 5.5 ہے، جو ایک کامیابی گردانا جاتا ہے۔ بلوچ کے لیے ایک بلوچ سرمچار ہزار فوجیوں کے برابر ہے اور میری ناقص رائے کے مطابق ایک مہینے میں 7 سرمچاروں کی شہادت گو کہ بہت بڑا نقصان ہے، لیکن آزادی جیسے عظیم مقصد کا حصول لمبے عرصے تک مسلسل جدوجہد اور محنت پر منحصر ہے۔ میرا مشورہ اور خواہش ہے کہ تنظیم اپنی جنگی حکمت عملی اور حربوں کو مزید مؤثر بنائے تاکہ ساتھیوں کی شہادت کم سے کم ہو اور دشمن کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچایا جائے۔

اگر ان تیس حملوں کی نوعیت کو سمجھا جائے تو ان حملوں میں جدید و بھاری ہتھیاروں کا استعمال تیس فیصد کیا گیا ہے، جبکہ گھات لگا کر حملہ کرنے اور دیسی ساختہ بم کا استعمال 23 فیصد کیا گیا ہے، ٹارگٹڈ حملے 20 فیصد جبکہ دیگر حملے 27 فیصد ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

یہاں اس امر پر توجہ ضروری ہے کہ تنظیم اپنی زیادہ تر توجہ گھات لگا کر حملے کرنے، آئی ای ڈیز کے استعمال، اور ٹارگٹڈ کارروائیوں پر رکھے تاکہ دشمن کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچایا جائے اور سرمچاروں کی شہادت کم ہو، اور اس بات پر توجہ ضروری ہے کہ دشمن کی معاشی شہ رگ کو ایسے ہی کاٹا جائے جیسے اپریل کے مہینے میں ناکہ بندیوں کے دوران دیکھنے کو ملا۔

لاجسٹک تباہی:

بی ایل ایف نے نہ صرف دشمن کے انسانی وسائل (فوجی اہلکار) کو نشانہ بنانے پر توجہ مرکوز رکھی ہوئی ہے، بلکہ دشمن کے اسٹرٹیجک اثاثوں کو نشانہ بنانا بھی بی ایل ایف کی پالیسیوں کا حصہ ہے جس نے دشمن کو ہر محاذ پر بھاری نقصان اور شکست سے دوچار کیا ہے۔ بی ایل ایف نے اپنی قوم کے سامنے ثابت کر دیا ہے کہ تنظیم ملٹی ڈومین جنگ میں بھی دشمن کو بھرپور شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اگر ایک مہینے کی تیس کارروائیوں میں 12 تباہ شدہ گاڑیوں کا تناسب نکالا جائے تو ہر دس کارروائیوں میں چار گاڑیوں کو سرمچاروں نے تباہ کیا، جو گھات حملوں کی اہمیت اور دشمن کو نفسیاتی طور پر تباہ کرنے کی تنظیمی کامیابیوں کا مظہر ہے۔

ٹیکنالوجی پر مبنی گوریلا کارروائیاں:

بی ایل ایف کی کارروائیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ تنظیم گوریلا جنگ کو جدید سائنسی بنیادوں پر منظم کرنے کی تگ و دو کر رہی ہے تاکہ گوریلا جنگ میں دستیاب ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر ملٹی ڈومین جنگ میں دشمن کو شکست دی جا سکے، اور واقعی یہ ہماری جنگ میں بہت بڑی پیش رفت ہے جو ثابت کرتی ہے کہ تنظیم اب جدید ٹیکنالوجی پر دسترس حاصل کر رہی ہے، جو دشمن پاکستان کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہے۔

تیس کارروائیوں میں دشمن کے 5 ڈرون مار گرانا، جاسوسی اور نگرانی کے جدید کیمرے تباہ کرنا، اور تین موبائل ٹاور کو تباہ کرنا دشمن کی جاسوسی و نگرانی کے خفیہ نیٹ ورک پر ایک کاری ضرب ہے جس سے دشمن فورسز کا مواصلاتی نظام بری طرح سے مفلوج ہوا ہے۔

جغرافیائی پھیلاؤ:

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے اپنی 30 منظم و مربوط کارروائیاں بلوچستان کے 17 علاقوں میں سرانجام دی ہیں، جس کا واضح مقصد دشمن فورسز کو ایک جگہ اپنی قوت مجتمع کرنے کے بجائے بلوچستان کے طول و عرض میں پھیلانے پر اتنا مجبور کرنا ہے کہ وہ بے بس ہو کر بلوچستان سے انخلاء پر مجبور ہو جائیں، اور واقعی دشمن کے لیے اتنے وسیع جغرافیے پر پھیلی تنظیم کے سرمچاروں کو کنٹرول کرنا اور اپنی رٹ کو قائم رکھنا تقریباً ناممکن ہو چکا ہے۔

اگر ان علاقوں میں کی گئی کارروائیوں کا تناسب نکالا جائے تو ہر کارروائی میں 1.76 علاقوں میں حملے کیے گئے، جو سیاسی شعور سے لیس نہایت ہی بہترین عسکری حکمت عملی ہے۔

یہ تمام حملے، اور اہم شاہراؤں پر ناکہ بندیاں کرنا یہ ثابت کرتے ہیں کہ تنظیم کی حکمت عملی میں بڑی تبدیلی آئی ہے اور یہ تبدیلی ظاہر کرتی ہے کہ تنظیم اب ہٹ اینڈ رن کی پالیسی کے ساتھ ساتھ ایریا ڈینائل کارروائیوں پر بھی توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے تاکہ بلوچستان کا ہر علاقہ دشمن ریاست کے لیے ناقابلِ استعمال بن سکے اور دشمن نفسیاتی و جسمانی شکست سے دوچار ہو کر بلوچستان سے انخلاء پر مجبور ہو جائے۔ تنظیم کی اس حکمت عملی نے دشمن کو ایک بڑی شکست سے دوچار کیا ہے۔

تنقیدی جائزہ:

اگر ان تیس کارروائیوں کو دیکھا جائے تو ان میں کچھ اہم چیزوں کی کمی ہے، جیسے بلوچستان کے وسیع رقبے پر سمندر موجود ہے اور بی ایل ایف کے پاس ممبران کی ایک بڑی تعداد موجود ہے لیکن بلوچستان کے ساحل و وسائل کو لوٹنے والے بحری قذاقوں (پاکستان نیوی، اور دیگر غیر ملکی ٹرالروں) کو نشانہ بنانے کی ایک کارروائی بھی نہیں کی گئی۔ دوسری طرف پاکستان آرمی سے زیادہ پاکستانی فضائیہ طاقت ہے۔

بلوچستان میں کئی مقامات پر فضائی اڈے موجود ہیں لیکن صرف بی ایل ایف نے سال 2025 میں چاغی کے علاقے میں دشمن کی فضائیہ کے اہلکاروں کو ایک کارروائی میں نشانہ بنایا، اس کے بعد کوئی فضائی اڈہ و فضائی اہلکار تنظیم کے نشانے پر نہیں آیا۔ میرے ناقص علم کے مطابق یہ ایک کمزوری ہے یا ایسا کہہ سکتا ہوں کہ اس حوالے سے حکمت عملی بناتے اور حملوں کے لیے اہداف کا انتخاب کرتے وقت خاص توجہ نہیں دی گئی ہے، یا ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ حکمت عملی بنائی گئی ہو لیکن وسائل نہ ہوں، جو ایک کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔

میں تنظیم کے ایک کارکن کی حیثیت سے یہ تجویز دوں گا کہ تنظیم بلوچستان کے علاقوں میں دشمن کے فضائی کیمپوں اور فضائی اہلکاروں کو بھی نشانہ بنائے تاکہ دشمن کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا جا سکے، اور دشمن اپنا سارا بجٹ دفاع پر لگا کر معاشی طور پر دیوالیہ ہو جائے اور یہ سوچنے پر مجبور ہو جائے کہ بلوچستان سے مکمل انخلا میں ہی اس کے عوام کی بھلائی ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ بلوچستان کی سب سے بڑی متحرک تنظیم ہے جس کی مکمل قیادت سیاسی شعور سے لیس ہے، اور سیاسی شعور سے بھرپور رہنما اپنے کارکنان کو تنقیدی شعور دیتے ہیں اور ان کی تنقید کو کھلے دل سے قبول کر کے تنظیمی کمزوریوں کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

بی ایل ایف کی قیادت نے ہمیشہ تنقید کو سنا ہے اور کمزوریوں کو دور کرنے کی عملی کوشش کی ہے، جو بی ایل ایف کی حکمت عملی اور حربوں کی جدت سے ظاہر ہے۔ امید ہے کہ مستقبل میں بھی قیادت تنقیدی پہلوؤں کو مثبت نظروں سے دیکھ کر حکمت عملی کا تعین کرے گی اور تنظیم کو مزید مضبوط بنائے گی۔

٭٭٭

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article