بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں ٹرین کی زد میں آکر ایک نوجوان ہلاک ہوگیا جبکہ روڈ حادثات میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب منگولی پولیس تھانے کی حدود غلام قادر لاڑو کے مقام پر کوئٹہ جانے والی ٹرین کے نیچے کر موٹر سائیکل سوار نوجون اللہ رکھیہ عمرانی کچل کر ہلاک ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔
ڈیرہ مراد جمالی اور منگولی قومی شاہراہ پر روڈ کے دو مختلف حادثات مین چار افراد زخمی ہوگئے جن کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دئے گئے ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔