تربت : دشت نریان ڈن سے نعش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے ضلع کیچ کے دشت کے علاقے نریان ڈن اور بندرگاہ کے درمیان مقامی افراد نے آج صبح ایک نعش دیکھی، جس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیدی گئی۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی اور شناخت کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق لاش کی شناخت اور واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article