ایران حوثیوں کو اسلحہ فراہم کرکے اقوام متحدہ کی قراردادیں پامال کر رہا ہے،امریکا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران کی طرف سے یمن کے حوثی باغیوں کو اسلحہ اور گولہ بارود کی ترسیل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایران حوثی ملیشیا کو اسلحہ سپلائی جاری رکھ کر سلامتی کونسل کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔

میڈیا رپورٹوںکے مطابق ایران سے حوثی باغیوں کو بھیجا گیا اسلحہ راستے میں پکڑا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا پشت پناہ اور سرپرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے حوثیوں کو اسلحہ کی اسمگلنگ جاری رکھ کر سلامتی کونسل کی قراردادوں کو بھی چیلنج کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے ایران کی طرف سے حوثیوں کو اسلحہ کی سپلائی روکنے کے لیے عالمی برادری سے تہران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مائیک پومپیو نے ‘ٹویٹر’ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں بتایا کہ حال ہی میں امریکی نیوی نے ایرانی ساختہ 385 میزائل پکڑے جنہیں یمن کے حوثی باغیوں کو بھیجا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی طرف سے یمن کے حوثی باغیوں کو اسلحہ سپلائی کرنا اس بات ثبوت ہے کہ ایران نہ صرف خطے میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا بلکہ تہران یمن کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قراردادوںکو بھی پامال کر رہا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment