بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں پریس کلب کے سامنے جاری وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کا احتجاجی کیمپ نیاز محمد کی سربراہی میں 6188ویں روز میں داخل ہوگیا۔
آج مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔
شرکاء نے جبری گمشدگیوں کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے تمام لاپتہ افراد کی فوری اور باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ جبری گمشدگیاں انسانی حقوق اور آئینی و قانونی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہیں، جن کا فوری خاتمہ کیا جانا چاہیے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔