قلات اور تربت میں پاکستانی فورسز پر حملے، متعدد اہلکار ہلاک، گاڑی ضبط

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلات اور تربت میں پاکستانی فورسز پر مختلف حملوں میں متعدد اہلکاروں کی ہلاکت اور ان کی گاڑی کو تحویل میں لینے کی اطلاعات ہیں ۔

قلات سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فوج کو حملوں میں بھاری جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ طویل جھرپوں میں حملہ آوروں نے فوج کی ایک گاڑی تحویل میں لے لیا ہے جبکہ علاقے حالات کشیدہ تاحال کشیدہ ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ آج صبح قلات کے علاقے اسکلکو میں فوج کے پیدل اہلکاروں کو اس وقت مسلح افراد نے گھات لگاکر حملے میں نشانہ بنایا جب وہ علاقے میں فوجی آپریشن کی غرض سے پیش قدمی کررہے تھے۔ حملے کے نتیجے متعدد اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ حملے کے باعث فورسز نے پسپائی اختیار کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ حملے کے بعد فورسز نے گاڑیوں میں ایک دفعہ پھر پیش قدمی کی کوشش کی جس کے بعد طویل جھڑپوں کا آغاز ہوا۔ حملے میں فورسز کی تین گاڑیاں براہ راست حملے کی زد میں آئیں جبکہ حملہ آوروں نے ایک گاڑی کو فوجی ساز و سامان سمیت اپنی تحویل میں لے لیا۔

جھڑپوں میں فورسز کی ایک بکتر بند گاڑی کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق علاقے میں گن شپ ہیلی کاپٹروں اور ڈروں طیاروں سے شیلنگ اور بمباری کی اطلاعات ہیں جہاں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

دوسری جانب ضلع تربت کے علاقے دیہات میں واقع فورسز چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا، جس کے دوران متعدد دھماکوں اور شدید فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے چوکی کو نشانہ بنایا۔ علاقے میں دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں جبکہ فائرنگ کا سلسلہ بھی کافی دیر تک جاری رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے حملہ میں نقصانات ہوئے ہیں تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا، ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article