پاکستانی فوج کا بلوچستان میں 17 عسکریت پسندوں کو مارنے کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 24 مئی کو کوئٹہ میں ہونے والے ٹرین حملے کے بعد بلوچستان کے مختلف اضلاع میں متعدد کارروائیوں کے دوران 17 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔

منگل کو پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ 24 مئی کو ٹرین پر ہونے والے حملے کے بعد فوج نے مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ کے اضلاع میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر متعدد کارروائیوں میں 17 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔

خیال رہے 24 مئی کو کوئٹہ میں چمن پھاٹک سے گزرنے والی فوجی اہلکاروں کو لے جانے والی شٹل ٹرین پر فدائی حملے میں متعدد افراد اور زخمی ہوئے تھے۔ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی تھی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کے پاس سے اسلحہ، بارود اور تیار کی گئی بارودی سرنگیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

ماضی میں آئی ایس پی آر کے اس طرح کے دعوئوں کے بعد مارے جانے والے افراد کی شناخت لاپتہ افراد کے طور پر ہوتی رہی ہے جنہیں دوران حراست یا جعلی مقابلوں کے نام پر ماورائے عدالت قتل کیا جاتا رہا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article