بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ اور اوتھل سے 2 افراد کی لاشیں برآمدہوئی ہیں۔
کوئٹہ پولیس کے مطابق پیر کو ہنہ کے علاقے کلی ردار سے پولیس تھانہ ہنہ نے ایک 15سے 16سالہ نوجوان کی نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادی جو ناقابل شناخت ہوچکی ہے ۔
پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد سول ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص نعش کو شناخت کرسکتا ہے تو پولیس تھانہ ہنہ سے رابطہ کرے۔
دوسری جانب اوتھل کے علاقے الیاس محلہ میں جھاڑیوں سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔
اطلاع ملتے ہی اوتھل پولیس اور لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی۔
لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی شخص نشے کا عادی بتایا جاتا ہے۔
برآمد ہونے والی نعش کی شناخت اختر علی کھوسہ سکنہ جمالی محلہ اوتھل کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاحال موت کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی۔