گورکوپ، تمپ اور کولواہ میں سرمچاروں کی کارروائیاں، 2 فوجی اہلکار اور ڈیتھ اسکواڈ کا 1 کارندہ ہلاک، متعدد زخمی ہوئے،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ( بی ایل ایف) کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں گورکوپ، تمپ اور کولواہ میں 2 فوجی اہلکار اور ڈیتھ اسکواڈ کا 1 کارندہ ہلاک اور متعدد زخمی کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کے مطابق بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچار 30 مئی 2026 کو گوْرکوپ کے علاقے سولانی میں معمول کے گشت پر تھے کہ ان کا سامنا قابض پاکستانی فوج سے ہوا۔ مستعد سرمچاروں نے بروقت پوزیشن لے کر قابض فوج پر حملہ کر دیا۔ اس جھڑپ میں 2 فوجی اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ کافی دیر تک جاری رہنے والی اس جھڑپ کے بعد قابض فوج کو پسپا ہونا پڑا اور سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور کارروائی میں، سرمچاروں نے 29 مئی 2026 کو تمپ کے علاقے ملانٹ میں قائم قابض پاکستانی فوج کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا۔ اس حملے کے دوران سرمچاروں نے کیمپ پر گرنیڈ لانچرز سے متعدد گولے داغے جو اپنے اہداف پر جا لگے جس کے نتیجے میں دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

بیان میں کہا گیا کہ ایک اور کارروائی میں سرمچاروں نے 23 مئی 2026 کو کولواہ کے علاقے بزداد کواش کے مقام پر معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران قابض پاکستانی فوج کی سرپرستی میں چلنے والے ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے سرمچاروں کا راستہ روک کر ان پر حملہ کردیا، تاہم مستعد سرمچاروں نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کا حملہ ناکام بنا دیا۔ اس جھڑپ کے نتیجے میں ڈیتھ اسکواڈ کا ایک کارندہ ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، جبکہ باقی کارندے موقع سے فرار ہو گئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ گورکوپ، تمپ اور کولواہ میں 2 فوجی اہلکاروں،اور ڈیتھ اسکواڈ کے ایک کارندے کی ہلاکت سمیت فوجی کیمپ پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article