پنجگور میں گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں گولیوں سے چھلنی ایک لاش برآمدہوئی ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو پسکول ندی کے قریب درمحمد کرش پلانٹ کے علاقے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت نعیم ولد سلیم سکنہ سراوان خداآبادان کے نام سے ہوئی ہے۔

لاش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article