زیارت اور گوادر میں ٹریفک حادثات سے ایک خاتون ہلاک، 10 مسافر زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے زیارت کے علاقے میں ویگن اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 10 مسافر شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

گزشتہ روز زیارت کے علاقے کچھ کے مقام پر تیز رفتار مسافر ویگن اور کار کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 10 مسافر شدید زخمی ہوگئے ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

دوسری جانب گوادر کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس میں ایک خاتون ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

گزشتہ روز گوادر میں فقیر کالونی پل کے قریب تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article