خضدار: ندی میں ڈوب کر 2 نوجوان ہلاک، 2 کو زندہ بچالیا گیا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
فوٹو: naijanews

بلوچستان کے علاقے خضدار کی بھلونک ندی میں گذشتہ روز 2 نوجوان ڈوب کر ہلاک ہوگئے جبکہ 2 کو زندہ بچالیا گیا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان پکنک منانے کے لئے گئے تھیں جہاں وہ گرمی سے بچنے کے لیے ندی میں نہانے کے لئے اترے جو گہرے کھائی کی زد میں آ کر ڈوب گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیوکی ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار فوری موقع پر پہنچ گئے۔

ذرائع نے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریسکیو اہلکاروں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر 2 نوجوانوں کو زندہ بچالیا۔

پولیس کے مطابق بچائے گئے دونوں نوجوانوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال خضدار منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے،انہیں بروقت طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

دوسری جانب بدقسمتی سے باقی 2 نوجوان پانی میں بہہ گئےہیں ریسکیو ٹیمیں مقامی غوطہ خوروں کی مدد سےسرچ آپریشن کرتی رہیں لیکن اندھیرا ہونے کی وجہ سے ریسکیو کرنے دقت پیش آرہی ہے ۔

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ندیوں، ڈیموں اور نہروں میں نہانے سے گریز کریں خاص طور پر نوجوان اور بچے احتیاط کریں کیونکہ ایک لمحے کی لاپرواہی پوری زندگی کا روگ بن جاتی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article