بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں پاکستان آرمی اہلکاروں کو لے جانے والے شٹل ٹرین پر حملے کے ایک ہفتے بعد بلوچستان میں ٹرین آپریشنز آج سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ ریلویز پاکستان کیا جانب سے جاری ایک بیان میں آج سے بلوچستان سے ٹرین آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان سے آج سے ٹرین آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ آج پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس مقررہ وقت پر روانہ ہوگی جبکہ پشاور سے بھی جعفر ایکسپریس صبح کوئٹہ کیلئے روانہ ہوگی۔
خیال رہے رواں ہفتے کوئٹہ میں شٹل ٹرین پر حملے کے بعد ریلوے سروس سیکورٹی وجوہات کے باعث معطل تھی ۔
چوبیس مئی کو کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے مقام پر تین بوگیوں پر مشتمل شٹل ٹرین کو بلوچ لبریشن آرمی کی مجید برگیڈ نے اس وقت دھماکے میں نشانہ بنایا جب وہ کینٹ سے پاکستانی فورسز کے سینکڑوں اہلکاروں کو ریلوے اسٹیشن پہنچا رہی تھی۔
عید کے موقع پر ریلوے سروس کی بندش سمیت حکام نے دفعہ 144 نافذ کرکے پکنک پوائنٹس پر جانے پر بھی پابندی عائد کردی تھی ۔