بلوچستان کے ضلع کیچ کے مضافاتی علاقے جوسک میں مسلح افراد نے ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کرکے وہاں موجود اسلحہ اور سرکاری سامان اپنے قبضے میں لے لیا۔
واقعے کے فوراً بعد پاکستان فورسز کی کویِک ری ایکشن فورس (QRF) موقع پر پہنچی، تاہم راستے میں انہیں کمین گاہ میں نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد علاقے میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ فورسز نے اضافی نفری روانہ کر دی ہے۔
ہلاکتوں یا زخمیوں کے بارے میں تاحال کوئی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔