بلوچستان کے علاقے خاران سے اطلاعات ہیں کہ خاران کے علاقے نوروز قلات کے مقام پر گذشتہ دو گھنٹوں سے کوئٹہ خاران شاہراہ پر مسلح افراد نے ناکہ بندی کرکے کنٹرول سنبھال لیاہے اورگاڑیوں کی تلاشی لے رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیا ہواہے۔
ذرائع نے کہا کہ نوروز قلات خاران سے 30 کلومیٹر کی نزدیکی پر خاران کوئٹہ روڈ پر واقع ہے اور نوشکی و کوئٹہ کو خاران سے ملانے کیلئے مرکزی شاہراہ ہونے کی وجہ سے حساس اور اہم علاقہ تصورکیا جاتا ہے۔
بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح خاران میں بھی مسلح افراد اکثر شاہراہ پر ناکہ بندی اور چیکنگ کرتے رہتے ہیں۔
گزشتہ روز نوروز قلات کے علاقے توسکان سے مسلح افراد نے امام بخش ولد عبدالکریم نامی شخص کو حراست میں لیا تھا۔
آج کے جاری چیکنگ اور ناکہ بندی کے دوران ابھی تک کسی قسم کی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
کارروائی کی ذمہ داری بھی اب تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔