گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور دیگر مغوی اساتذہ بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سید منظور احمد، لیکچرار ڈاکٹر ارشاد احمد اور ان کے ڈرائیور کو باحفاظت بازیاب کرالیا گیا ہے۔ انہیں 13 مئی کو کوئٹہ جاتے ہوئے مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔

مستونگ کے ایک سینیئر سرکاری افسر نے پروفیسرز اور ان کے ساتھیوں کی کردگاپ کے قریب بازیابی کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تمام افراد بحفاظت ہیں۔

یاد رہے کہ وائس چانسلر اور دیگر اساتذہ کے اغوا کے بعد بلوچستان بھر میں شدید تشویش پائی جارہی تھی جبکہ ان کی بازیابی کے لیے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

گوادر، تربت اور پنجگور یونیورسٹیوں میں اساتذہ، طلبہ اور اسٹاف نے کلاسوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کیے اور مغوی اساتذہ کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔

اب تک یہ معلوام نہیں ہوسکا کہ انہیں کس نے اور کس مقصد کے لئے اغوا کیا تھا اور بازیابی کا عمل کیسے ممکن ہوئی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article