اوستہ محمد میں خاتون قتل، کوئٹہ اور قلات سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میں گھریلو ناچاکی کے بنا پر شوہر نے اپنی بیوی کو گولی مار کر قتل کردیا۔جبکہ کوئٹہ اور قلات سے 2 افراد کی لاشیں برآمدہوئی ہیں۔

اوستہ محمد گھریلو ناچاکی کے بنا پر شوہر نے بیوی کو گولی مار کر قتل کردیا۔

سٹی پولیس تھانہ کے حدود بلیدی بائے پاس بلوچستان شادی ہال کے قریب ضمیر حسین بلیدی نامی ایک شخص نے گھریلو نا چاکی کی بنا پر فائر کر کے اپنی اہلیہ مسماۃ صوفیہ کو قتل کر دیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل اسپتال منتقل کردیا ۔

پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاکی کی بنا پر پیش آیا ہے، مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے ۔

دوسری جانب قلات کے علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

پولیس کے مطابق قلات میں ٹول پلازہ کے قریب قومی شاہراہ پر مخبوط الحواس شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے جسے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے ۔

پولیس کے مطابق مقتول کی لاش کو شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ،مزید کاروائی جاری ہے ۔

دوسرجانب کوئٹہ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے ائےر پورٹ روڈ سے بی اے ما ل کے قریب ایک شخص کی لاش ملی جسے تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق لاش نشے کے عادی شخص کی معلوم ہوتی ہے جس کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article