سی ٹی ڈی کا بلوچستان میں مزید 9 مسلح افراد کو مارنے کا دعویٰ ، 4 اہلکارہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے بلوچستان میں مزید 9 مسلح افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی 4 اہلکاروں کی ہلاکت اقر 6 کی زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آج سی ٹی ڈی نے بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے سرخاب میں ایک کارروائی میں 4 مبینہ مسلح افراد کو ہلاک کرنے اور ان کی لاشیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر نے کا کا دعویٰ کیا تھا ۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے کوئٹہ میں حالیہ کارروائی کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقوں پنجپائی اور نو حصار میں سی ٹی ڈی نے مسلح افراد کے خلاف کارروائی کی ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 9 مسلح افراد کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان مزید کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 سی ٹی ڈی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article