بلوچستان میں ائیر پورٹس اور حساس تنصیبات کے قریب کبوتر پالنے و ڈرون اڑانے پر پابندی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
فوٹو: اسٹری آف پی آئی اے

بلوچستان میں ائیر پورٹس اور حساس تنصیبات کے قریب کبوتر پالنے ،گوشت ،آلائش اور کھالیں پھینکنے اور ڈرون کے اڑانے پر پابندی عائدکردی گئی ہے۔

بلوچستان حکومت نے بلوچستان بھر میں دفعہ 144کے تحت ائیر پورٹس ، ائیر بیس اور حساس تنصیبات کے قریب کبوتر پالنے اور اڑانے،لیز لائٹس کے استعمال،گوشت ،آلائش اور کھالیں پھینکنے اور ڈرون کے اڑانے پر پابندی عائد کردی ۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت بلوچستان نے بلوچستان بھر میں دفعہ 144 کا نافذ کردیا ہے ،،دفعہ 144کے تحت ائیر پورٹس ،ائیر بیس کے قریب کبوتر پالنے اور اڑانے پر پابندی عائد کردی ہے اسی طرح ائیر پورٹس کے قریب عمارات میں لیز لائٹس کے استعمال ، گوشت ،آلائش اور کھالیں پھینکنے اور ڈرون کے اڑانے پر پابندی عائد کی گئی ۔

نوٹی فکیشن میں بتاگیا کہ ہوائی جہازوں کے آپریشنز میں خلل ڈالنا بھی خلاف قانون تصور ہوگاپابندی کا اطلاق 30روز کیلئے ہوگا ، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article