بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز نے 2 نوجوانوں کو جبری لاپتہ کردیا ہے۔
جبری لاپتہ کئے گئے نوجوان کی شناخت آسکانی آپسر سے تعلق رکھنے والے دلوش ولد محمد کریم سکنہ ہوت آباد اور عبدالطیف ولد گل محمد سکنہ ڈنڈار کے ناموں سے ہوگئی ہے۔
اہل خانہ کے مطابق دونوں نوجوانوں کو جمعرات کی شام تقریباً چار بجے تربت شہر خریداری اور عید کے کپڑے لینے کے لیے گئے تھے تاہم اس کے بعد واپس نہیں لوٹے اور ان سے رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔
اہل خانہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو ان دونوں نوجوانوں کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو فوری طور پر متعلقہ خاندان یا قریبی حکام کو اطلاع دی جائے۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کی غیر انسانی و نسل کش کارروائیوں میں پاکستانی فوج ، آئی ایس آئی ، ایم آئی اور دیگر سیکورٹی ادارے سمیت ریاستی ملیشیا جسے مقامی سطح پر ڈیتھ اسکواڈ کہا جاتا ہے ملوث پایا گیا ہے ۔