وندر میں ایک گھر میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک ، مکان مکمل طور پر تباہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے ساحلی علاقے وندر میں میراں پیر روڈ پر واقع ٹی سی ایف اسکول کے قریب ایک گھر کے اندر زوردار دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور مکان مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق، لاکھڑا کے رہائشی مالکِ مکان نصیر احمد خاصخیلی ایک دھاتی چیز کو عام لوہا سمجھ کر بغدے (تیز دھار آلے) سے تراش رہے تھے کہ اچانک وہ زوردار دھماکے سے پھٹ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ دھاتی چیز دراصل ایک گولہ تھا جو تراشنے کے دوران پھٹ گیا، جبکہ دوسری جانب اہلِ خانہ کا مقف ہے کہ گھر میں سلنڈر کا دھماکہ ہوا ہے۔

دھماکہ اس قدر شدید اور خوفناک نوعیت کا تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور مکان کی دیواریں گرنے اور دراڑیں پڑنے سے پورا گھر ملبے کا ڈھیر بن گیا۔

واقعے کے نتیجے میں نصیر احمد خاصخیلی موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ پولیس کی بھاری نفری اور مقامی انتظامیہ موقع پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

واقعے کے فورا بعد ریسکیو مر ک 1122 کی ایمرجنسی ٹیمیں اور جام محمد فانڈیشن کے رضاکار بھی وہاں پہنچ گئے اور فوری امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق، دھماکے کی شدت کی وجہ سے متوفی کا جسم بری طرح متاثر ہوا تھا۔

امدادی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن مکمل کرنے کے بعد لاش کو فوری طور پر سرکاری ہسپتال منتقل کیا، جہاں تمام ضروری طبی و قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو تدفین کے لیے غمزدہ ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article