تربت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکارہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا اہلکار ہلاک ہوگیا۔

واقعہ دشتی بازار میں نوید سروس کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے سی ٹی ڈی اہلکار شبیر احمد آسکانی کوہلاک کردیا۔

واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article